ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پاک فوجیوں نے اری سیکٹر میں ہندوستانی فوج چوکیوں پر فائرنگ

پاک فوجیوں نے اری سیکٹر میں ہندوستانی فوج چوکیوں پر فائرنگ

Sun, 25 Feb 2018 12:22:40    S.O. News Service

سرینگر ،24؍ فروری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)پاکستانی فوجیوں نے جموں کشمیر کے اری سیکٹر میں کنٹرول لائن پر آج امن معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فائرنگ کی۔ایک فوجی افسر نے یہ معلومات کی۔انہوں نے بتایا کہ ہندوستانی فوج نے فائرنگ کا مناسب جواب دیا۔افسر نے بتایا کہ پاکستانی فوجیوں نے شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے اری سیکٹر میں کنٹرول لائن پر بغیر کسی اکساوے کے ہندوستانی چوکیوں کوتقریبا صبح 11 بج کر 50منٹ پر نشانہ بنایا۔انہوں نے بتایا کہ ہندوستانی فوجیوں نے مناسب جوابی کارروائی کی۔اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔


Share: